You are currently viewing انسداد دہشتگردی عدالت: حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مسترد

انسداد دہشتگردی عدالت: حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
حلیم عادل شیخ کے خلاف پولیس موبائل نذر آتش کرنے کے کیس کی سماعت آج انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔
دوران سماعت عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 16 ستمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی فراڈ اور دھمکیوں سے متعلق کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی تھی۔
بعدا زاں پی ٹی آئی رہنما کو 30 اگست کو سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.