You are currently viewing اندرونی شرپسندوں اور بیرونی دشمنوں کے باوجود فوج متحد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اندرونی شرپسندوں اور بیرونی دشمنوں کے باوجود فوج متحد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاء لگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ان کے ساتھ پوری عسکری قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی پروپیگنڈوں کے باوجود فوج متحد ہے اور رہے گی، آرمی چیف اور دیگر عسکری قیادت دل اور جان سے جمہوریت کو سپورٹ کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔
میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ اندرونی شرپسندوں اور بیرونی دشمنوں کے باوجود فوج متحد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو تقسیم کرنے کا خواب، خواب ہی رہے گا، فوج آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے اور متحد رہے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فوج میں نہ کسی نے استعفیٰ دیا نہ کسی نے کوئی حکم عدولی کی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.