کراچی (ڈیسک)ڈیانا بیگ انگوٹھے میں چوٹ لگنے پر دورہ جنوبی افریقہ سے باہر ہوگئیں جب کہ فاسٹ بولر کی جگہ اب فاطمہ ثنا کو ملے گی۔
ڈیانا بیگ کراچی میں ٹریننگ سیشن کے دوران زخمی ہوگئی تھیں جس کے باعث 17 سالہ فاسٹ بولر ثنا کو اب پروٹیز ٹور میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع میسر آگیا، ڈیانا کے متاثرہ بائیں ہاتھ کی سرجری مقامی اسپتال میں منگل کو کردی گئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انھیں 8 سے 10 ہفتے آرام تجویز کیا ہے۔
چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے کہا کہ فاطمہ کیلیے اب خود کو ثابت کرنے کا یہ بہترین موقع ہوگا، یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ ڈیانا کے بائیں انگوٹھے میں فریکچر ہوگیا تاہم ان کی سرجری کامیاب رہی اور ہم جلد صحتیابی کیلیے دعاگو ہیں، پاکستانی ٹیم 29 اپریل کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔