You are currently viewing انتخابات کسی صورت تاخیر کاشکارنہیں ہو ں گے، چیف جسٹس

انتخابات کسی صورت تاخیر کاشکارنہیں ہو ں گے، چیف جسٹس

اسلام آباد (ڈیسک)انتخابی اصلاحات عمل درآمد کیس میں  چیف جسٹس  نے ریمارکس دیے  ہیں کہ  انتخابات قریب ہیں  جنگی بنیادوں پر کام کر نا ہو گا

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے انتخابی اصلاحات عمل درآمد کیس کی سماعت کی، اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ انتخابات کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے، انتخابات قریب ہیں جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا،الیکشن کمیشن تاخیر کو بھول جائے تاہم الیکشن کمیشن خود بے بس ہو جائے تو الگ بات ہے۔

عدالت نے موجودہ اور سابقہ انتخابی ضابطہ اخلاق کا مواد طلب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو کل شام تک مواد پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی سے متعلق اپیلیں بھی بدھ کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.