You are currently viewing انتخابات نومبر میں متوقع، تھوڑی بہت تاخیر ممکن ہے، وزیر دفاع

انتخابات نومبر میں متوقع، تھوڑی بہت تاخیر ممکن ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد (ڈیسک) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میرے حساب سے انتخابات نومبر میں ہوں گے، بہت زیادہ ہوا تو ایک دو ماہ کی توسیع ہو سکتی ہے۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آئین کے مطابق پاکستان میں انتخابات 90دن کے اندر ہونے چاہئیں۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ بعض تکنیکی بنیادوں پر الیکشن کمیشن چاہے تو ایک دو ماہ کی توسیع کر سکتا ہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ کہہ چکے ہیں کہ اگر حلقہ بندیاں ہوئیں تو فروری کے تیسرے ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری رائے کے مطابق آئینی تقاضا ہے کہ حلقہ بندیاں ہونی چاہئیں، دسمبر تک حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونا ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.