You are currently viewing انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج، متعدد کارکن گرفتار

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج، متعدد کارکن گرفتار

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور جی پی او چوک پر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما میاں شہزاد فاروق اور حافظ ذیشان کو گرفتار کرلیا۔
این اے 155 سے پی ٹی آئی کے رکن محمد قاسم کو پولیس نے حراست میں لے لیا، پی ٹی آئی ورکرز محمد قاسم کی قیادت میں احتجاج کر رہے تھے۔
محمد قاسم نے کہا کہ کل سے پولیس میرے گھر پر چھاپے مار رہی ہے، گفتگو ختم ہوتے ہی پولیس محمد قاسم کو گاڑی میں ڈال کر لے گئی۔
پولیس نے پی ٹی آئی ایڈووکیٹ فاروق باجوہ کو گرفتار اور کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔
دریں اثناء حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف راولپنڈی میں بھی پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق احتجاجی ریلی کا روٹ تبدیل کرکے پیرو دھائی سے آئی جے پی روڈ سے ہوتے ہوئے اسلام آباد میں داخل ہوگی۔
مختلف حلقوں کے امیدوار، پی ٹی آئی کارکنان اور راولپنڈی کی قیادت لیاقت باغ پہنچ گئی ہے۔
لیاقت باغ مری روڈ پر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.