لاہور (ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو منصورہ آنے کی دعوت دے دی۔
منصورہ میں نیوز کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک کو آئینی بحران میں مبتلا کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نگراں حکومت وفاقی حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا حصہ بن چکی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پنجاب کی نگراں حکومت لمبے عرصے تک برسراقتدار رہنے کا پروگرام بنا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اس لیے ایک ہی وقت میں ملک بھر میں الیکشن کرائیں۔