You are currently viewing امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا بلقیس ایدھی کی وفات پراظہارتعزیت

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا بلقیس ایدھی کی وفات پراظہارتعزیت

لاہور (ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سماجی کارکن عبدالستار ایدھی(مرحوم) کی اہلیہ بلقیس ایدھی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سراج الحق نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا اور اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ مرحومہ نے تمام زندگی غریب اور پسماندہ طبقات کی خدمت کی اور رفاہی کاموں میں بھرپور حصہ لیا۔ سراج الحق نے کہا کہ بلقیس ایدھی کی ملی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔