You are currently viewing امیتابھ بچن کی ریاض میں میسی اور رونالڈو سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

امیتابھ بچن کی ریاض میں میسی اور رونالڈو سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

ریاض (ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی فٹبالرز کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
امیتابھ بچن کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کرسٹیانو رولینڈو کی ریاض الیون اور لیونل میسی کی پیرس سینٹ جرمین (PSG) کے درمیان دوستانہ مقابلہ دیکھنے کے لیے ریاض گئے تھے۔ بھارتی اداکار کو اس میچ کے افتتاح کے لیے بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ امیتابھ بچن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خلیجی ملک میں گزرے اپنے یادگار وقت کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ”ریاض میں گزری ایک زبردست شام جہاں کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، ایمباپے اور نیمار سب ایک ساتھ کھیلیں اور ایسےکھیل کے افتتاح کے لیے آپ کو بطور مہمان مدعو کیا گیا ہو“۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ”پیرس سینٹ جرمین (PSG) اور ریاض الیون کے درمیان ناقابل یقین مقابلہ ہوا!“
امیتابھ بچن کی اس پوسٹ پر اداکار کے مداحوں اور نامور بھارتی شخصیات کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7