You are currently viewing امپورٹڈ حکومت کی بدانتظامی نے غریب پاکستانی کو کچل ڈالا ہے، عمران خان

امپورٹڈ حکومت کی بدانتظامی نے غریب پاکستانی کو کچل ڈالا ہے، عمران خان

لاہور (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کی بدانتظامی نے غریب پاکستانی کو کچل ڈالا ہے۔
ڈالر کی قیمت ایک ہفتے کے دوران تاریخی بلندی پر جب کہ روپیہ بے وقعت ہو چکا ہے، پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی 35فیصد تک بڑھ جانے کا خدشہ ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ملک میں غیر معمولی مہنگائی ہو جائے گی۔
نااہل حکمرانوں نے ڈالر کو 271روپے تک پہنچا دیا ہے جو رکنے کا نام نہیں لے رہا، اس پر طرہ یہ کہ مزید 200ارب کے ٹیکس لگانے کے لیے تیار ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.