You are currently viewing امریکی کمپنی گولڈمین سکس کا اپنی فرم سے ہزاروں ملازمین نکالنے کا ارادہ

امریکی کمپنی گولڈمین سکس کا اپنی فرم سے ہزاروں ملازمین نکالنے کا ارادہ

نیویارک (ڈیسک) گولڈمین سیکس مالیاتی گروپ کمپنی رواں ہفتے اپنے ہزاروں ملازمین کو برطرف کر سکتی ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق گولڈمین سکس گروپ کے اس اقدام سے واقف ذرائع نے بتایا کہ وہ رواں ہفتے بدھ سے شدید معاشی دبائو کے باعث 3ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کررہا ہے۔
ذرائع کا مزید کہا تھاکہ ملازمتوں میں کٹوتی صرف 3,000 سے زیادہ ہونے کی توقع ہے، لیکن حتمی تعداد کا تعین ہونا باقی ہے، تاہم ذرائع کا نام ظاہر نہیں کیا جا سکا۔
بلومبرگ نیوز نے اطلاع دی کہ گولڈ مین تقریبا 3,200 عہدوں کو ختم کر دے گا، مزید کہا گیا کہ برطرفی سے بینکوں کے زیادہ تر بڑے ڈویژنوں کو متاثر کرنے کا امکان ہے لیکن اسے گولڈمین سکس کے سرمایہ کاری بینکنگ ڈویژن پر مرکوز ہونا چاہیے۔