You are currently viewing امریکی منصوبے سے خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو جائے گی، روس

امریکی منصوبے سے خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو جائے گی، روس

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:20/01/2019 10:28
  • Reading time:1 mins read

ماسکو (ڈیسک)روس نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی نئی میزائل ڈیفنس پالیسی ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ کے شروع ہو جانے کا باعث بنے گی۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں امریکی میزائل منصوبے پر شدید تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ یہ منصوبہ پہلے ہی سے مخدوش بین الاقوامی استحکام میں مزید عدم توازن کا سبب بنے گا۔ ماسکو نے واشنگٹن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں توازن کے بارے میں روس کے ساتھ تعمیری مذاکرات شروع کرے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.