لاس اینجلس(ڈیسک)ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ بٹی وائٹ انتقال کر گئیں۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اداکارہ کے منیجراور قریبی دوست جیف وٹجاس نے میڈیا کو بتایا کہ وائٹ ٹیلی ویژن کی خاتون اول کے طور پر جانی جاتی تھیں اور وہ صرف 17 سال کی تھی جب ایک تجرباتی ٹی وی نشریات میں نمودار ہوئیں جس کے بعد انہوں نے کئی دہائیاں چھوٹی سکرین پرناظرین کو تفریح فراہم کرنے میں مصروف رہیں۔ان کے سپر ہٹ شوز 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں آئے۔واضح رہے کہ بٹی وائٹ کے انتقا ل کی خبر سامنے آنے کے چند منٹ بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے وہ ایک خوبصورت خاتون تھیں ان کی اہلیہ جِل بائیڈن نے کہا بٹی وائٹ سے کون پیار نہیں کرتا تھا ہم اس کی موت پر بہت افسردہ ہیں۔