واشنگٹن (ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے 60 روز سے زائد عرصے کے بعد اپنی پہلی باضابطہ پریس کانفرنس 25 مارچ کو کریں گے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے وائٹ ہاﺅ س کی پریس سیکرٹری جین پساکینے گزشتہ روز بتایا کہ صدر جوبائیڈن نے پریس کانفرنس کو ترجیح نہیں دی کیونکہ ان کی مدت صدارت کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ان کی ترجیحی کوششیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور کاروباروں کی بحالی کے لیے 1.9 کھرب ڈالر کے ریلیف بل کی منظوری اور کورونا وائرس سے بچاﺅ کی ویکسین کی تقسیم جیسے بڑے مسائل بڑے مسائل کے حل کے لیے تھیں۔ باضابطہ پریس کانفرنس کے دوران جوبائیڈن صحافیوں کے سوالات و جوابات کا مکمل سیشن ہو گا ۔ وائٹ ہاﺅس نے کہا کہ صدر جوبائیڈن اکثر غیر رسمی طور پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے رہے ہیں ۔