You are currently viewing امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر جان ایف کینیڈی کی بیٹی کو آسٹریلیا کے لیے امریکا کی سفیر نامزد کر دیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر جان ایف کینیڈی کی بیٹی کو آسٹریلیا کے لیے امریکا کی سفیر نامزد کر دیا

  • Post author:
  • Post category:دنیا / سیاست
  • Post last modified:16/12/2021 15:02
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن (ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر جان ایف کینیڈی کی زندہ بچ جانے والی اکلوتی بیٹی کیرولین کینیڈی کو آسٹریلیا کے لیے امریکا کی سفیر نامزد کر دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے لیےبطور امریکی سفیر نامزد گی کے لیے سینیٹ کی منظوری درکار ہو گی۔ کیرولین کینیڈی اپنے تعیناتی کے دوران آسٹریلیا کے ساتھ امریکی تعلقات کے فروغ کے لیے کام کریں گی۔ کیرولین کینیڈی نے 2013 سے 2017تک جاپان کے لیے بطور امریکی سفیر فرایض انجام دیئے۔ کیرولین کینیڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آسٹریلیا ایک ایسا ملک ہے جو ہمارے مستقبل کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں آسٹریلوی حکومت کے ساتھ اتحاد کو مضبوط بنانے، عالمی صحت کے فروغ اور کورونا وائرس کی وبا کے دوران ویکسین کی رسائی کو بڑھانے پر تعاون کے لیے کام کرنے کا انتظار ہے۔