You are currently viewing امریکی شہر نیو یارک اور ریاست نیوجرسی میں سمندری طوفان آئیڈاسے تباہی، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 69 ہو گئی

امریکی شہر نیو یارک اور ریاست نیوجرسی میں سمندری طوفان آئیڈاسے تباہی، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 69 ہو گئی

  • Post author:
  • Post category:دنیا / طوفان
  • Post last modified:03/09/2021 15:04
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن(ڈیسک)ا مریکی شہر نیو یارک اور ریاست نیوجرسی میں سمندری طوفان آئیڈا کے باعث موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 69 ہو گئی ۔

نیویارک سٹی کے حکام نے بتایا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں کے نیتجے میں اب تک 46 افراد ہلا ک ہو گئے ہیں۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ نیو یارک سٹی کی تاریخ میں ہونے والی ریکارڈ بارشوں نے سڑکوں کو ندی نالوںمیں تبدیل کر دیا اور سب وے سروس بند کر دی گئی ہے جبکہ لا گوارڈیا اور جے ایف کے ہوائی اڈوں کے ساتھ نیوارک میں بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے جنوبی ریاست لوزیانا کے دورے پر جانے سے پہلے ایک بیان میں کہا ہم سب اس مشکل گھڑی میں اکٹھے ہیں اور قوم مدد کے لیے تیار ہے۔ اس سے پہلےامریکی ریاست لوزیانا میں سمندری طوفان آئیڈا کی وجہ سےکئی عمارتیں تباہ ہوئیں اور 10 لاکھ سے زیادہ گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی ۔ سیلاب کی وجہ سے امریکی ریاستوں نیو جرسی اور نیو یارک میں مین ہیٹن ، دی برونکس اور کوئینز کی بڑی سڑکیں بند ہو گئی ہے اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے سیکڑوں افراد کو بچاکر محفوظ مقامات پر منتقل کیا ۔ نیو جرسی گورنر فل مرفی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ نیو جرسی میں بھی سیلاب کی وجہ سے 23 افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں ان میں سےزیادہ تر افراد وہ افراد شامل ہیں جو اپنی گاڑیوں میں پھنس گئے تھے۔