You are currently viewing امریکی سائفر انکوائری، ایف آئی اے نے عمران خان کو 6 دسمبر کو طلب کرلیا

امریکی سائفر انکوائری، ایف آئی اے نے عمران خان کو 6 دسمبر کو طلب کرلیا

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے امریکی سائفرکی تحقیقات کے سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 6 دسمبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔ ایف آئی اے افسر نے زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے استقبالیہ پر سمن کی تعمیل کرائی۔ ایف آئی اے نے اس سے قبل بھی عمران خان کو طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے، عمران خان کو 7 نومبر اور شاہ محمود قریشی کو 3 نومبر کو طلب کیا گیا تھا تاہم عمران خان وزیرآباد حملےمیں زخمی ہونے کے باعث ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے تھے۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ وزارت داخلہ کے حکم پر سائفر معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے، تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔