You are currently viewing امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص کی فائرنگ،3 پولیس اہلکار زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص کی فائرنگ،3 پولیس اہلکار زخمی

  • Post author:
  • Post category:جرم / دنیا
  • Post last modified:28/01/2022 16:39
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن(ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نیتجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے نے ہیوسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ٹویٹ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز امریکی ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن میں پولیس نے شعبہ ہونے پر ایک سفید مرسڈیز کا تعاقب کیا جس میں سوار مسلح شخص نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں 3پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد مشتبہ شخص جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا جس کی تلاش کی جا رہی ہے۔ اطلاع موصول ہونے پر ریسکیوٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کرا دیا۔