واشنگٹن (ڈیسک)عالمی منڈی میں امریکی خام تیل بدترین گراوٹ کا شکار ہوکر صفر کی سطح سے بھی نیچے چلا گیا
گزشتہ روز امریکی خام تیل کو سب سے بڑا جھٹکا لگا جب امریکی خام تیل کی قیمت تاریخ میں پہلی بار منفی زون میں داخل ہوگئی ہے جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت رات گئے تک منفی 37 ڈالر فی بیرل پر آگئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ میں تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش تیزی سے ختم ہورہی ہے جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 2 دہائیوں کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ عالمی منڈی میں امریکی خام تیل مارکیٹ میں بدترین کریش آگیا۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت منفی زون میں داخل ہوگئی۔
ڈبلیو ٹی آئی خام تیل قیمت نے منفی 37 ڈالر کی تاریخ بنا ڈالی۔ برینٹ خام تیل 26 ڈالر فی بیرل کی سطح پر مستحکم رہا۔ عالمی گیس قیمت 6 فیصد اضافے سے ایک ڈالر 87 سینٹس پر موجود ہے۔ کینیڈین خام تیل کی قیمت صفر ہونے پر پیداوار بند ہوگئی۔