You are currently viewing امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں کوئی حملہ نہیں کیا، پینٹاگون

امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں کوئی حملہ نہیں کیا، پینٹاگون

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:07/04/2022 14:14
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن (ڈیسک)امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ اگست 2021 میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں کسی بھی قسم کا کوئی حملہ نہیں کیا۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکا کے خصوصی آپریشنز کمانڈ کے سربراہ جنرل رچرڈ کلارک نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی سے خطاب کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں انٹیلی جینس وسائل تک رسائی محدود ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 3سالوں میں انڈو پیسیفک اور یورپی ممالک میں اضافی فوجیں تعینات کی ہیں۔ ہم نے خطرات کی نشاندہی کرنے کے لیے 2018 کی قومی دفاعی حکمت عملی کی بنیاد پر بعض مقاصد کو دوبارہ متوازن کرنا شروع کیا ہے۔ متعدد امریکی عہدیداروں نے افغانستان سے انخلا کے بعد اس ملک میں داعش سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کے دوبارہ سر اٹھانے پر تشویش کا اظہار کیا لیکن افغانستان نے ملک میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو مسترد کر دیا۔ افغانستان کے ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سکیورٹی کی صورتحال کو یقینی بنایا گیا ہے،افغانستان میں کوئی دہشت گرد گروہ نہیں ہے جو ملک کے لیے خطرہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ امارت اسلامی افغانستان اس بات کے لیے پرعزم ہے کہ کسی کو بھی افغان سرزمین کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جس سے خطے اور دنیا کی سلامتی کو خطرہ ہو۔