You are currently viewing امریکی ادار برائے خوراک اور ادویات نے ہنگامی استعمال کے لیے جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی منظوری دیدی

امریکی ادار برائے خوراک اور ادویات نے ہنگامی استعمال کے لیے جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی منظوری دیدی

  • Post author:
  • Post category:دنیا / صحت
  • Post last modified:01/03/2021 13:39
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن(ڈیسک) امریکی ادار برائے خوراک اور ادویات نے ہنگامی استعمال کے لیے جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی منظوری دیدی ہے۔

امریکہ کے ادارہ برائے خوراک اور ادویات کے انتظامی ادارے،ایف ڈی اے نے کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ اس نے جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ ایک خوراک والی ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ ادارے نے بتایا کہ ڈیٹا کے مطابق اس ویکسین کے معلوم اور ممکنہ فوائد، اس کے معلوم اور ممکنہ خطرات سے زیادہ ہیں۔کووِڈ-19 کے معتدل سے شدید یا نازک حالت والے مریضوں کی حالت سنبھالنے کے لیے انہیں مذکورہ ویکسین دیئے جانے کے کم از کم 28 روز بعد کے کیسز کے لئے یہ 66.1 فیصد مثر ثابت ہوئی ہے۔ شدید یا سنگین بیمار افراد کے لئے اس کی کے موثر ہونے کی شرح 85.4 فیصد تھی۔جانسن اینڈ جانسن کی ایک خوراک والی ویکسین کو تین مہینوں تک عام ریفریجریٹر کے معمول کے درج حرارت 2 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ میں رکھا جا سکتا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ امریکہ میں ویکسینیشن کےعمل میں تیزی لائے گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.