You are currently viewing امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک کروڑ95 لاکھ افراد متاثر، تین لاکھ 41ہزار اموات

امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک کروڑ95 لاکھ افراد متاثر، تین لاکھ 41ہزار اموات

واشنگٹن(ڈیسک)امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ95 لاکھ73ہزار ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ 41ہزار سے تجاور کرگئی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد19573847ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد7786834ہے۔ امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں اور فعال کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ ایک کروڑ95 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک341138افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ11495875افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17لاکھ 72ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.