واشنگٹن(ڈیسک)امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑتین لاکھ58 ہزار سےزیادہ ہوگئی جبکہ ملک بھر میں 11 کروڑ30 لاکھ افراد کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین لگادی گئی ہے۔
جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد5 لاکھ52 ہزار4 سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد30358880 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد7282611 ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی دیگر ملک سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک552470 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد27 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران بھی امریکہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ22523799 سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔امریکہ میں اب تک 113037627افراد کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین لگائی جاچکی ہے۔