نیو یارک (اسٹاف رپورٹر)امریکا میں خون کی ایک ایسی مہلک بیماری نے جنم لیا ہے کہ اس بیماری سے 10 سے زائد افرا د ہلاک ہوچکے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست وسکو نسن میں دوران خون میں ایک ایسی بیماری نے جنم لیا ہے جو جسم میں گردش کے دوران جراثیم پھیل جانے سے موت کی وجہ بن رہی ہے ۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ریاست کے جنوبی مشرقی علاقوں میں اس مرض کے 44 کیسز منظر عام پر آئے ہیں جن کی حالت تشویشنا ک ہے اور ان میں اکثریت معمر افراد ہیں
یاد رہے اس انفیکشن سے پھیلنے والے جراثیم اور اموات کا ماہرین اب تک جائزہ نہیں کر سکے ۔