You are currently viewing امریکہ اور آئرلینڈ میں زیکا وائرس کے پہلے کیسز کی تصدیق ہوگئی
MS 02

امریکہ اور آئرلینڈ میں زیکا وائرس کے پہلے کیسز کی تصدیق ہوگئی

  • Post author:
  • Post category:صحت
  • Post last modified:03/02/2016 13:52
  • Reading time:1 mins read

نیویارک(اسٹاف رپورٹر) امریکی ریاست ٹیکساس میں زیکا وائرس کا پہلا کیس منظر عام پر آگیا ہے جبکہ اس مہلک مرض نے آئرلینڈ میں بھی 2 افراد کو اپنی جکڑ میں لےلیا ہے۔
مقامی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیلاس کاؤنٹی میں زیکا وائرس کا پہلا کیس سامنےآگیا ہے لیکن تاحال متاثرہ  شخص کی پہچان نہیں کرائی  گئی ہے۔صحت حکام کا کہنا تھا کے ان لوگوں میں زیکا مرض کے جراثیم منتقل ہونے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب امریکہ کے ساتھ ساتھ اب آئرلینڈ میں بھی زیکا وائرس کے پہلے 2کیسز سامنے آئے ہیں ۔ آئرلینڈ کی ہیلتھ سروس ایگزیکٹیو کے مطابق زیکا وائرس سے متاثرہ ممالک کا سفر کرکے وطن واپس لوٹنے والے 2 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بعدان افراد کی طبعیت میں بہتری  آئی ہے۔