You are currently viewing امریکا کے ساتھ معاہدے کے باوجود  طالبان کا  افغان فورسز  کے خلاف کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان

امریکا کے ساتھ معاہدے کے باوجود طالبان کا افغان فورسز کے خلاف کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:03/03/2020 12:57
  • Reading time:1 mins read

کابل (ڈیسک) امریکا کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے باوجود  طالبان کا  افغان فورسز  کے خلاف کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان  کردیا ۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا سے ہونے والے معاہدے سے قبل جو 7 روزہ عارضی جنگ بندی کی گئی تھی اس کا دورانیہ اب ختم ہوچکا ہے لہٰذا افغان فورسز کیخلاف اپنی معمول کی کارروائیاں دوبارہ شروع کررہے ہیں۔

گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ وہ طالبان کےساتھ ہونے والی عارضی جنگ بندی کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک بین الافغان مذاکرات کا آغاز نہیں ہوجاتا جو دوحہ معاہدے کی رو سے 10 مارچ تک ممکنہ طور پر شروع  ہونا ہے۔

خیال رہے کہ افغان طالبان کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغان حکومت نے طالبان امریکا معاہدے کے مطابق طالبان کے 5 ہزار قیدی رہا کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے جواب میں طالبان نے بھی بین الافغان مذاکرات میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.