You are currently viewing امریکا کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے سے انکار

امریکا کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے سے انکار

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے سے انکار کر دیا، امریکی کانگریس سے اسرائیل کے لیے مزید عسکری امداد کی منظوری کی درخواست کردی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس سے اسرائیل اور یوکرین کے لیے اضافی امداد کی منظوری کی درخواست کردی گئی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں امریکی سفیر کے پاکستان کے لیے 4 نئے پروگرام شروع کرنے کے اعلان کی حمایت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس ٹریننگ اسکول کے لیے 4 ملین ڈالر، 10 پولیس اسٹیشنوں کی مرمت اور بحالی کے لیے 2 ملین ڈالر جبکہ مزید 10 پولیس اسٹیشنز کے قیام کے لیے 2 ملین ڈالر اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو 2.5 لاکھ ڈالرکا سامان مہیا کیا جائے گا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7