ماسکو (ڈیسک)روسی حکام نے کہاہے کہ امریکا وینزویلا میں فوجی مداخلت کی تیاری کر رہا ہے۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات روس کی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف نے کہی ۔ ایک اور روسی خبر رساں ادارے نے پیٹروشیف ہی کے حوالے سے بتایا کہ امریکاکی طرف سے وینزویلا کے معاملے پر بات چیت کی پیشکش کو روس نے قبول کر لیا ہے تاہم امریکا حیلوں بہانوں سے مسلسل اس سے احتراز کر رہا ہے۔ روس وینزویلا کا ایک قریبی حلیف ملک ہے