You are currently viewing امریکا نے ایران کے تمام مالیاتی شعبوں کو بلیک لسٹ کردیا

امریکا نے ایران کے تمام مالیاتی شعبوں کو بلیک لسٹ کردیا

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:09/10/2020 16:59
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن (ڈیسک)امریکا نے ایران کے تمام مالیاتی شعبوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے جس سے مشکلات کی شکار ایران کی معیشت کو مزید دھچکا پہنچنے کا قوی امکان ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پہلے سے کڑی اقتصادی پابندیوں سے لڑکھڑاتی ایرانی معیشت کو مزید مشکلات سے دوچار کرتے ہوئے ایران کے 18 بینکوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے جو اب تک امریکی پابندیوں سے محفوظ تھے۔

امریکا کی جانب سے ایران کے بینکوں اور مالیاتی ادروں کو صرف بلیک لسٹ ہی نہیں کیا گیا بلکہ ان کے ساتھ کام جاری رکھنے والے غیر ملکی اور غیر ایرانی مالیاتی اداروں پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کیا کہا گیا ہے کہ یہ اقدام امریکی ڈالر تک ایران کی غیر قانونی رسائی کو روکنے کے لیے ہے، ایران کیخلاف پابندیوں کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایران اپنا جوہری پروگرام بند کرکے دہشت گردی کی سرگرمیوں کی حمایت بند نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ امریکا نے عالمی جوہری معاہدے سے دستبردادی کے بعد سے ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں اور رواں برس دونوں کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.