You are currently viewing امریکا میں شدید برف باری کے باعث ایمرجنسی نافذ

امریکا میں شدید برف باری کے باعث ایمرجنسی نافذ

واشنگٹن (ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست نیو یارک میں شدید برف باری کے باعث ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس نے کہا کہ امریکی ریاست نیو یارک میں تاریخی برف باری کے باعث ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جسے صدر جو بائیدن نے منظور کر لیا ہے ۔
نیو یارک کی گورنر کیتھی ہوچل نیٹویٹ کیا کہ انہیں گزشتہ ہفتے کے آخر میں ریکارڈ برفانی طوفان کا سامنا کرنا پڑا۔ایری کانٹی کے کچھ حصوں میں 6 فٹ سے زیادہ برف پڑی۔
یو ایس نیشنل ویدر سروس کے مطابق ایری کانٹی کے ایک گائوں آرچرڈ پارک میں جمعرات اور اتوار کی دوپہر کے درمیان 80 انچ برف پڑی۔