You are currently viewing امریکا میں انتہاپسند کی فائرنگ، 3 فلسطینی طالب علم زخمی

امریکا میں انتہاپسند کی فائرنگ، 3 فلسطینی طالب علم زخمی

ورمونٹ (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست ورمونٹ میں انتہاپسند نے تین فلسطینی طالب علموں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس حکام کا کہنا تھا برلنگٹن میں یونیورسٹی آف ورمونٹ کے قریب گلی میں مسلح شخص نے تین فلسطینی طالب علموں پر فائر نگ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 طالب علم اپنے تیسرے دوست کے گھر تھینکس گونگ کے چھٹی منانے کے لیے آئے تھے۔
طالب علموں کو نشانہ بنانے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو تلاش کیا جارہا ہے۔
حملے کے وقت تینوں نوجوانوں نے مغربی لباس کے اوپر فلسطینی رومال پہنے ہوئے تھے اور آپس میں عربی زبان میں بات کر رہے تھے۔
زخمیوں کی شناخت روہڈز آئرلینڈ کی براؤن یونیورسٹی کے طالب علم ہشام اورطانی، پینسلوینیا کے ہیورفورڈ کالج کے طالب علم کنان عبدالحامد اور کنیکٹی کٹ کے ٹرینٹی کالج کے طالب علم تحسین احمد کے طور پر کی گئی، تینوں طالب علم مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے رام اللہ میں رام اللہ فرینڈز اسکول سے فارغ التحصیل ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق 7 اکتوبر سے حماس اسرائیل جنگ کے بعد اینٹی اسلامک اور اینٹی سیمیٹک واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔
پولیس کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ تینوں طالب علموں کو منافرت کی بنیاد پر ہی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7