You are currently viewing امریکا سے وطن واپسی پر قومی کرکٹر محمد حفیظ کے قیمتی تحائف چوری

امریکا سے وطن واپسی پر قومی کرکٹر محمد حفیظ کے قیمتی تحائف چوری

لاہور (نیوز ڈیسک) امریکا سے وطن واپسی کے سفر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کے قیمتی تحائف چوری ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ لاہور پہنچنے پر سامان حاصل کیا تو سوٹ کیس کو نقصان پہنچا ہوا تھا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ بیگ سے میرا قیمتی سامان اور تحائف چوری ہوگئے ہیں۔
محمد حفیظ کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر شکایت درج کراودی ہے تاہم اب تک سامان کے حوالے سے کوئی جواب نہیں ملا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.