You are currently viewing امریکا جانے کی کوشش میں 2تارکین وطن کنٹینر میں دم گھٹ کر ہلاک، 15زخمی

امریکا جانے کی کوشش میں 2تارکین وطن کنٹینر میں دم گھٹ کر ہلاک، 15زخمی

واشنگٹن (ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کی اولڈ کائونٹی میں ریل کار میں پھنس جانے سے 2 تارکین وطن ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ یو ایس بارڈر پٹرول کو اطلاع ملی کے کچھ لوگ ریل کار پر موجود کنٹینر میں موجود ہیں اور غیر قانونی طور پر امریکا داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کی حالت دم گھٹنے سے خراب ہو رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بارڈر پٹرول نے ٹرین کو سان انتونیو سے تقریبا 113 کلومیٹر مغرب میں روک کر ٹرین کی تلاشی لی تو ایک کنٹینر کے اندر 17 لوگ موجود تھے جو بغیر سفری دستاویزات امریکا داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان تارکین میں سے 2 دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہو چکے تھے اور 15کی حالت خراب تھی جن کو ہیلی کاپٹر اور ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ امریکا میکسیکو سرحد اور سان انتونیو کے درمیان ہائی وے کو بڑے پیمانے پر انسانی اسمگلنگ کے ایک بڑے راستے کے طور پر دیکھا جاتا ہے، گزشتہ جون میں سان انتونیو میں 53 تارکین وطن ایک ٹریکٹر ٹریلر میں مردہ پائے گئے تھے۔