You are currently viewing امریکا اپنے بیان پر قائم ہے تو ہم بھی اپنی  بات پر قائم ہیں ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

امریکا اپنے بیان پر قائم ہے تو ہم بھی اپنی بات پر قائم ہیں ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اورامریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے درمیان فون پرآچھی اورتعمیری گفتگوہوئی تاہم پریس ریلیز میں جو بتایا گیا وہ حقیقت کے برعکس ہے ۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس ایوان کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں دلچسپی ہے، خارجہ پالیسی مرتب کرنے میں پارلیمنٹ سے رہنمائی حاصل کروں گا، ہمیں پارٹی سے بالاتر ہو کر خارجہ پالیسی کو دیکھنا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان فون پر جو رابطہ ہوا وہ اچھی اور تعمیری گفتگو تھی، اخبارات میں بھی تذکرہ ہوا تاہم پریس ریلیز میں جو بتایا گیا وہ حقیقت کے برعکس ہے، غلطیاں ہو جاتی ہیں پریس ریلیز میں غلطی ہو گئی ہوگی۔ پارلیمنٹ کی آواز امریکا تک پہنچائیں گے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.