You are currently viewing امریکا اور چین کے درمیان  نئی معاشی جنگ

امریکا اور چین کے درمیان نئی معاشی جنگ

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:25/09/2018 17:50
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن (ڈیسک) امریکا اور چین  نے ایک دوسرے کی اشیائےصرف  پر اب تک  کے سب سے زیادہ شرح ٹیکس عائد کر دیئے ہیں ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے چین کی 2 سو بلین ڈالر کی درآمدی اشیاء پر 10 فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ جن اشیاء پر نئے ٹیکس کی چھری چلائی گئی ہیں اُن میں کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر بیس بال کے دستانے، نیٹ ورک راؤٹرز اور صنعتی پارٹس بھی شامل ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام پر چین نے بھی محض چند گھنٹوں بعد ہی 60 بلین ڈالر کی امریکی درآمدی اشیاء پر 5 سے 10 فیصد تک ٹیکس عائد کردیا ہے۔ چین نے اس بار جن اشیاء کو ٹیکس عائد کرنے کے لیے چُنا ہے اُن میں گوشت، کیمیکل،ملبوسات اور گاڑیوں کے پارٹس شامل ہیں

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورِ صدارت کے آغاز میں امریکی تجارتی پالیسی کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیتے ہوئے معاشی جنگ کو پسندیدہ امر کہا تھا۔ امریکا نے چین کی کئی مصنوعات پر ٹیکس عائد کردیا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی کشیدگی کا آغاز ہو گیا تھا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.