You are currently viewing امریکا، نیویارک میں شدید برفباری، سینکڑوں پروازیں منسوخ

امریکا، نیویارک میں شدید برفباری، سینکڑوں پروازیں منسوخ

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:08/01/2022 17:37
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن(ڈیسک)امریکا کے شہر نیویارک اور ملحقہ علاقوں میں شدید برفباری کے نتیجے میں سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

چینی خبررساں ادارے نے امریکی محکمہ موسمیات کے ایک ٹویٹر کے حوالے سے بتایا کہ نیویارک کے لاگارڈیا ایئرپورٹ پر گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے تک 84 انچ برف باری ہوئی، جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 55 انچ اور نیویارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 5 انچ اور نیویارک شہر کے سنٹرل پارک میں 55 انچ برفباری ہوئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز لاگارڈیا ایئر پورٹ پر آنے اور جانے والی 300 سے زیادہ پروازیں جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 468 مقامی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ نیو یارک سٹیٹ کی گورنر کیتھی ہوچل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ برفباری کے دوران احتیاطی تدابیر اپنائیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔