You are currently viewing امتحان میں شرکت کے لیے سندھ کے کالجز میں طلبا کی 70 فیصد حاضری لازم

امتحان میں شرکت کے لیے سندھ کے کالجز میں طلبا کی 70 فیصد حاضری لازم

کراچی (ڈیسک) صوبہ سندھ میں سالانہ امتحان میں بیٹھنے کے لیے کالج میں 70 فیصد حاضری لازمی قرار دے دی گئی۔
سیکریٹری کالجز نے کہا ہے کہ 70 فیصد سے کم حاضری والے طلبا کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کالجزکے پرنسپلز کو ہدایت دی ہے کہ احکامات پر عمل کرائیں۔ 70 فیصد حاضری کا اطلاق سندھ کے تمام سرکاری کالجز پر ہوگا۔