You are currently viewing امارات کی جیل میں ٹوائلٹ کےپانی سے بنی کافی پر گزارہ کرنا پڑا، بھارتی رقاصہ

امارات کی جیل میں ٹوائلٹ کےپانی سے بنی کافی پر گزارہ کرنا پڑا، بھارتی رقاصہ

ممبئی (ڈیسک) بھارت کی رقاصہ اور اداکارہ کریسن پریرا نے متحدہ عرب امارات کی جیل میں گزرے ایام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اماراتی جیل میں مجھے ٹوائلٹ کے پانی سے بنی کافی پر گزارہ کرنا پڑا۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ جیل میں مجھے بال دھونے کے لیے شیمپو بھی میسر نہیں تھا، میں سرف سے اپنے بال دھوتی، انسٹا گرام پر اپنے ہاتھ سے لکھے گئے نوٹ میں امارات کی جیل میں گزرے دنوں کی یادیں شیئر کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ مجھے اس گندے کھیل میں پھنسایا گیا، میں صرف ایک پیادہ کے طور پر استعمال کی گئی۔
انھوں نے لکھا کہ کبھی میری آنکھوں میں آنسو آ جاتے اور کبھی ٹی وی پر جانے پہچانے چہرے دیکھ کر مجھے ہنسی آ جاتی، کریسن نے کہا کہ مجھے بھارتی فلم انڈسٹری کے ساتھ تعلق پر فخر ہے۔
کریسن پریرا کو گزشتہ دنوں شارجہ ایئرپورٹ پر ان کے پاس سے ایک تحفے میں چھپی منشیات برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا جس کی پاداش میں انھیں جیل میں رہنا پڑا۔
پریرا نے بتایا کہ یہ تحفہ مجھے کسی کو دینے کے لیے دیا گیا تھا جس کے ٹریپ میں مجھے پھنسایا گیا، ممبئی میں ایک بیکری کے مالک نے مجھے اس کیس میں پھنسایا، معاملہ کی تحقیقات کے دوران 26دن جیل میں گزارنا پڑے جس کے بعد رہائی میسر آ سکی۔