You are currently viewing الیکٹرونکس کی صرف معیاری مصنوعات ہی پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی،فواد چوہدری

الیکٹرونکس کی صرف معیاری مصنوعات ہی پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی،فواد چوہدری

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہناہے کہ الیکٹرونکس کی صرف معیاری مصنوعات ہی پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  ٹوئٹ کر تے ہوئے کہا ہےکہ وعدے کے مطابق وزارت سائنس نے الیکٹرونکس کے 61 اسٹینڈرڈز کی منظوری دی ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد یہ معیار نافذالعمل ہوں گے اس کا مطلب یہ ہو گا کہ رنگ برنگے سوئچز، بورڈز درآمد نہیں ہو سکے گے اور الیکٹرونکس کی صرف معیاری مصنوعات ہی پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی،

فواد چوہدری نے مزید لکھا ہے کہ انشاللہ اگلے مرحلے میں پاکستان میں بننے والی گاڑیوں اور ٹریکٹرز کے اسٹینڈرز بھی اپ گریڈ کریں گے، اگر ہم نے دینا میں آگے جانا ہے تو معیار بنانے اور ان پر عمل کرنا ہو گا، حماد اظہر نے مجھے اس ضمن میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، انڈسٹریز کا تعاون انتہائ اہم ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.