You are currently viewing الیکشن کمیشن: 86 نشستوں پر ضمنی انتخابات سے متعلق 7 فروری کو مشاورتی اجلاس طلب

الیکشن کمیشن: 86 نشستوں پر ضمنی انتخابات سے متعلق 7 فروری کو مشاورتی اجلاس طلب

اسلام آباد (ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 86 نشستوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخوں پر مشاورت کے لیے7 فروری کو اجلاس طلب کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں ممبران،سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے، سیکریٹری الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے اسمبلی کے عام انتخابات، قومی اسمبلی کی86 نشستوں پر ضمنی انتخاب پر بریفنگ دی۔ سیکریٹری نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے لیے آزادانہ، منصفانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا، رجسٹرار ہائی کورٹ پنجاب اور کے پی کے سے جوڈیشنل افسران کی خدمات مانگ لی ہیں، رجسٹرار ہائی کورٹ پنجاب اور کے پی کے کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کا اگلا اجلاس آئندہ منگل 7 فروری کو ہوگا، آئندہ اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب، خیبرپختونخوا شریک ہوں گے، آئی جی پنجاب اور خیبرپختونخوا بھی شریک ہوں گے۔ آئندہ اجلاس میں صوبائی اسمبلیوں کے عام اور قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ضابطہ اخلاق کے سلسلے میں سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس 9 فروری کو ہوگا، اجلاس میں دیگر آئینی وقانونی امور پر بھی مشاورت ہوگی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7