You are currently viewing الیکشن کمیشن کے باہر گارڈ سے گولی چل گئی، ایم این اے بھی گرفتار

الیکشن کمیشن کے باہر گارڈ سے گولی چل گئی، ایم این اے بھی گرفتار

اسلام آباد (ڈیسک) اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کے گارڈ سے گولی چل گئی۔

ذرائع کے مطابق گولی پی ٹی آئی کے ایم این اے صالح محمد کے پولیس گارڈ سے چلی جسے اسلام آباد پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس گارڈ کا تعلق خیبرپختونخوا پولیس سے ہے۔