You are currently viewing الیکشن کمیشن کا لاہور اور بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلو ں  کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

الیکشن کمیشن کا لاہور اور بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلو ں کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ اوربلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر نے کا اعلان کیا ہے

گوزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذاتِ نامزدگی فارم کو کالعدم قرار دے دیا تھا اور الیکشن کمیشن کو نئے کاغذات نامزدگی تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ نئے کاغذات نامزدگی میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تقاضے دوبارہ شامل کئے جائیں۔  جب کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبائی دارالحکومت  کی نئی حلقہ بندیوں کو  کالعدم قراردیتے ہوئے  الیکشن کمیشن کو فوری طور پر نئی حلقہ بندیاں کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے جلد ازجلد یہ کام مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ تاہم الیکشن کمیشن نے دونوں فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔

عدالت عالیہ کے فیصلوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کے لیےالیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا ، اجلاس کےبعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری اختر نذیر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کو ہی ہوگا، الیکشن کمیشن نے لاہوراور بلوچستان کورٹ کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ جانے کافیصلہ کیا ہے اور ریٹرننگ افسران کو 3 اور 4 جون تک کاغذات نامزدگی وصول نہ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے افسران کی تقرریوں اور تعیناتیوں پر تمام صوبائی حکومتوں سے وضاحت بھی طلب کر لی ہے، الیکشن اپنی مقرری تاریخ 25 جولائی کو ہی ہوں  گے الیکشن کمیشن پولنگ تاریخ کے علاوہ انتخابی شیڈول میں تبدیلی کا اختیار رکھتا ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.