اسلام آباد (ڈیسک ):الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 261 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی ہےسیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق سینیٹ کے7،قومی اسمبلی کے71 پنجاب اسمبلی کے 84 سندھ اسمبلی کے 50 خیبر پختونخوا ہ اسمبلی کے 38 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 11 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کی گئی ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے رکنیت معطل ہونے والے ارکان میں کیپٹن (ر) صفدر ،عائشہ گلالئی ،طلال چوہدری ،طارق فضل چوہدری ،عابد شیر علی ،رشید گوڈیل ،تاج آفریدی شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ جب تک اراکین الیکشن کمیشن میں اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے تب تک ان کی رکنیت معطل رہے گی ۔