You are currently viewing الیکشن کمیشن نے 112 اراکین کی رکنیت ختم کردی، پرویز اشرف نے نام گنوا دیئے

الیکشن کمیشن نے 112 اراکین کی رکنیت ختم کردی، پرویز اشرف نے نام گنوا دیئے

اسلام آباد (ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 112 اراکین کی رکنیت ختم کردی ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے رکنیت ختم ہونے والے تمام اراکین کے نام ایوان میں پڑھ کر سنائے۔ اسپیکر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 112 ارکان کی رکنیت ختم کی۔ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید کی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔ واضح رہے کہ مجموعی طور پاکستان تحریک انصاف کے 122 اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123 اراکین کے استعفے منظور کیے گئے تھے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.