You are currently viewing الیکشن کمیشن نے کراچی کی 6 یوسیز میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن نے کراچی کی 6 یوسیز میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا

کراچی (ڈیسک) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن میں کراچی کی 6 یونین کونسلز میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بے ضابطگیوں پر نوٹس جماعت اسلامی کی درخواست پر لیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات بے ضابطگی کیس 23 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر، ریٹرننگ افسر اور امیدواروں کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اورنگی کی یوسی 3، 7 اور 8 کے علاوہ گلشن اقبال یو سی ایک میں بے ضابطگی پر نوٹس لیا ہے۔