You are currently viewing الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں ہنگامہ آرائی سے متاثرہ پولنگ سٹیشنوں پر13 فروری کو دوبارہ پولنگ کی تاریخ مقرر کردی

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں ہنگامہ آرائی سے متاثرہ پولنگ سٹیشنوں پر13 فروری کو دوبارہ پولنگ کی تاریخ مقرر کردی

اسلام آباد(ڈیسک)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں توڑ پھوڑ،ہنگامہ آرائی سے متاثرہ پولنگ سٹیشنوں پر 13 فروری کو دوبارہ پولنگ کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گئے آرڈر کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں ہونے والی پولنگ کے دوران مختلف اضلاع میں لڑائی جھگڑے،ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پولنگ ملتوی کردی گئی تھی اب ان 12 اضلاع جن میں پشاور،باجوڑ،کرک،مہمند،کوہاٹ،بنوں،مردان،لکی مروت،ڈی آئی خان،بونیر،نوشہرہ اور خیبرکے 221 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے لئے 13 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔کمشن کے مطابق 6 دوبارہ گنتی کے کیسز عدالتوں میں ہونے کی وجہ سے شیڈول جاری نہیں کیا جاسکا،ان کا فیصلہ آنے کے بعد یہاں دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی۔اس کے علاوہ مختلف تحصیلوں اور علاقوں میں امیدواروں کی وفات کی وجہ سے پولنگ ملتوی کی گئی تھی اب وہاں پر بھی پولنگ 13 فروری کو ہوگی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.