اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن میں عمران خان ودیگر کے خلاف الیکشن کمیشن کی توہین اور چیف الیکشن کمشنر کی تضحیک کے کیسز پر فرد جرم کل (جمعرات) کو عائد کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان، فواد چوہدری اور اسدعمر کے خلاف الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے بارےمیں توہین آمیز اور غیر پارلیمانی زبا ن کے استعمال کے کیس کی سماعت ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری اور پی ٹی آئی رہنمائوں کوذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنمائوں پر فرد جرم بھی عائد کی جانی ہے۔