You are currently viewing الیکشن ٹریبونل نے مریم نواز کے حلقہ کے فارم 45 طلب کرلیے

الیکشن ٹریبونل نے مریم نواز کے حلقہ کے فارم 45 طلب کرلیے

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے حلقے کے فارم 45 بھی طلب کرلیے۔
جسٹس انوار حسین نے مہر شرافت علی کی درخواست پر سماعت کی اور مریم نواز کے حلقے کے اوریجنل فارم 45، فارم 46 اور فارم 47 اور بیان حلفی مانگ لیے ہیں۔
عدالت نے الیکشن کمیشن، مریم نواز سمیت دیگر امیدواروں کو آئندہ سماعت پر اوریجنل فارم 45 اور بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ مہر شرافت علی نے وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.