You are currently viewing القادر ٹرسٹ کیس، احتساب عدالت میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور

القادر ٹرسٹ کیس، احتساب عدالت میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور

راولپنڈی (ڈیسک) احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
بشریٰ بی بی عمران خان کے ہمراہ احتساب عدالت راولپنڈی پہنچیں جہاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔
بشریٰ بی بی کی کمرہ عدالت میں حاضری لگائی گئی، وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو نوٹس موصول نہیں ہوا۔
احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 5 لاکھ روپےکے مچلکوں کے عوض 31 مئی تک ضمانت منظور کی ہے۔
احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کو مچلکے جمع کرانےکے لیے دستخط کرنےکی ہدایت کی۔
احتساب عدالت نے تفتشی افسر کو نوٹس جاری کردیے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7