کراچی (ڈیسک) الاؤنسز بحالی کے لیے سندھ بھر میں سرکاری اسپتالوں کے طبی عملےکی ہڑتال کے باعث غریب مریضوں کی حالت ابتر ہوگئی۔ داخل مریضوں سمیت اسپتالوں کا رخ کرنے والے مریضوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اور سینیٹری اسٹاف تمام ہی ہڑتال پر ہیں۔ طبی و صفائی عملے کی ہڑتال کے باعث مریضوں کا علاج ومعالجہ رکا ہوا ہے بلکہ سول، جناح، لیاری جنرل اسپتال، این آئی سی ایچ سمیت دیگر اسپتالوں میں گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں نرسنگ عملہ ہیلتھ رسک الاؤنس کے لیے 25 روز سے احتجاج پر ہے جبکہ کراچی کے تمام بڑے اسپتالوں میں کئی روز سے او پی ڈیز بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

الاؤنسز بحالی کیلیے عملے کی ہڑتال، اسپتالوں میں مریضوں کی حالت ابتر
- Post author:نیوز پاکستان
- Post published:14/11/2022 14:30
- Post category:پاکستان / صحت / کراچی
- Post last modified:14/11/2022 14:30
- Reading time:1 mins read
Tags: Health Workers, hospitals, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, Protest
Share the love Share this content
نیوز پاکستان
Exclusive Information 24/7